امریکی اڈوں پر حملے کے بعد ایران کے جنرل قاسم سلیمانی آبائی علاقے میں سپردِ خاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی اڈوں پر حملے کے بعد ایران کے جنرل قاسم سلیمانی آبائی علاقے میں سپردِ خاک
امریکی اڈوں پر حملے کے بعد ایران کے جنرل قاسم سلیمانی آبائی علاقے میں سپردِ خاک

ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے فوراً بعد ان کے آبائی علاقے میں سپردِ خاک کردیا گیا، ان کی تدفین ایرانی شہر کرمان میں عمل میں لائی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ پڑھائی جبکہ گزشتہ روز جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی۔ تدفین کو بھگدڑ میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کے باعث مؤخر کیا گیا تھا۔

 اس سے قبل  ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی  کی تدفین کے وقت بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران 56 افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  گزشتہ روز  ایرانی دارالحکومت تہران میں  جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ کے باعث  200 سے زائد افرادزخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایران نے امریکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر میزائل حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی عین الاسد اور تاجی ائیربیس پر ایران کی طرف سے میزائل داغے گئے۔ ایرانی عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

عسکری ادارے پاسدارانِ انقلاب نے قاسم سلیمانی آپریشن کے آغاز کی تصدیق کی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کے فوجی اڈے تباہ کرنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کا عراق میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

Related Posts