ایران کی سعودی فرمانروا کو دورے کی با ضابطہ دعوت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی دفتر خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

قمر علی خان: 18 سال سے حرم شریف میں آب زمزم پلانے والا پاکستانی

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے سعودی فرمانروا کو دعوت نامہ ریاض سے موصولہ دعوت نامے کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چینی ثالثی کے بعد ختم ہوئی جس کے بعد خلیج کی دونوں بڑی طاقتوں نے سالوں سے معطل اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا بھی اعلان کیا۔ 

ایرانی نیوزی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی تکنیکی وفود اپنے مشنز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جہاں تہران کا کہنا ہے کہ اس کا سفارتی عملہ 9 مئی سے کام شروع کردے گا۔

Related Posts