اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں جبکہ دونوں کی شادی کے لیے تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ مایوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان گھومنے لگیں۔ ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے ان پر لائیکس بھی دئیے۔
https://www.instagram.com/p/B6dgHXGDL66/
یاسر حسین کی شیئر کردہ ایک اور ویڈیو نما تصویر میں نئے جوڑے کو مایوں کی تقریبات کے دوران ایک دوسرے کے قریب اور خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی۔
https://www.instagram.com/p/B6dayA6DpFT/
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے دونوں کی شادی پر زیادہ تر مثبت ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے لیے نئی زندگی کے آغاز پر دُعاؤں اور تہنیتی پیغامات کا انبار لگا دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پران کے لئے محبت سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
28 نومبر کو اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ان کی سالگرہ کی تصویر شیئرکی ۔
” سنوچندا ” اسٹار نے اپنے ہونے والے شوہرکی تعریف کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ” میرے سپر ہیرو اور میرے پسندیدہ انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔
مزید پڑھیں: اقرا عزیز کا منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پر پیغام