معروف ٹی وی میزبان و اداکار یاسرحسین اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ہمراہ اکثراوقات تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں اقراعزیز اور یاسرحسین ہم ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے کینیڈا گئے تھے جہاں پر انہوں نے مختلف مقامات پر کھینچی گئیں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اقراعزیز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے اقرا عزیز کو گود میں لیا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ ’بچی بولتا ہوں تو حقیقت میں سمجھ بھی لیا، گھر پر کبیر اور باہر یہ‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تصویر کافی وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد انھیں اس پر تنقید کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔