مشہور اداکارہ اقرا عزیز کا اپنے منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پران کیلئے محبت بھرا پیغام

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
iqra aziz yasir hussain
iqra aziz yasir hussain

کراچی: پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے منگیتر یاسر حسین کی سالگرہ کے موقع پران کے لئے محبت سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔

گزشتہ روز اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ان کی سالگرہ کی تصویر شیئرکی ۔

” سنوچندا ” اسٹار نے اپنے ہونے والے شوہرکی تعریف کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ” میرے سپر ہیرو اور میرے پسندیدہ انسان کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ کی ہر وہ خواہش پوری ہو جس کے آپ حقدار ہیں “.دونوں فنکاروں کے دوستوں نے مل کر یاسر حسین کی سالگرہ کا اہتمام بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید مجھے ذلیل وخوار کرکے میری تعریف کررہے ہیں ؟ عدنان صدیقی کا شکوہ

اداکار اسد صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یاسر حسین کی کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی۔ کچھ عرصہ قبل یاسر حسین نے اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران پرپوز کیا تھا جس کے بعدسوشل میڈیا پر لوگوں نے اس اقدام کی تعریف اور حمایت کے ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیاتھا۔

Related Posts