اسلام آباد: پاکستان کے سرکاری دورہ پر آنیوالی بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کییوس بیرن صدر عارف علوی اوروزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور آئی پی یو صدر نے پارلیمانی تعاون ،کورونا سے متعلق امور ، اور علاقائی امن و سلامتی سے متعلق وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹس اور پارلیمنٹیرینز کے کردار کو آگے بڑھانے کے لئے آئی پی یو صدر کی شراکت کو سراہا اور پارلیمنٹ ڈپلومیسی کی سہولت میں آئی پی یو کے کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات کے حل میں عالمی برادری کے اہم کردار اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے افغانستان میں سیاسی حل اور امن اور مفاہمت کے عمل میں شراکت کے لئے پاکستان کے دیرینہ حمایت کی بھی تائید کی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آئی پی یوکی صدر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال