استحکام پاکستان پارٹی کا 2 فروری کو نشتر پارک میں جلسہ عام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

استحکام پاکستان پارٹی کا 2 فروری کو نشتر پارک میں جلسہ عام کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی کا 2 فروری کو نشتر پارک میں جلسہ عام کا اعلان

کراچی: استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے گرینڈ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں استحکام پاکستان سندھ کے صدر محمود مولوی کی قیادت میں پارٹی کے دیگر قائدین اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آج ہمارا پاور شو نہیں صرف روڈ شو تھا،کراچی کسی مخصوص جماعت کا نہیں کراچی سب کا ہے،پسی ہوئی عوام آج ہمارے ساتھ ہے۔

محمود مولوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے بجلی پانی گیس کے مسئلے دیکھے،کراچی والوں نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،کراچی والوں کا خالی نعروں سے پیٹ نہیں بھرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم اب اندھیرنگری نہیں چلنے دیں گے،کراچی کی عوام کیساتھ ہم کھڑے ہیں،افواج پاکستان کیخلاف بولنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں،پاکستان افواج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

محمود مولوی نے کہا کہ ہم نشتر پارک میں 2 فروری کو جلسہ کریں گے،جلسے سے جہانگیر ترین علیم خان خطاب کریں گے،انہوں نے کہا کہ نشتر پارک سیاسی تحریکوں کے آغاز کا مرکز ہے۔

فاطمہ جناح کا جلسہ بھی نشتر پارک میں ہوا،ہم کراچی میں اپنی نمائندگی ثابت کرکے دکھائیں گے،ہم کراچی والوں کیساتھ کھڑے ہیں، جیتیں یا ہاریں ہم عوام کیساتھ ہیں۔

محمود مولوی نے کہا کہ اس بار ایک مشترکہ حکومت بنے گی،وہ حکومت اس ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،عوام الیکشن کے دن نکلیں ووٹ کا حق استعمال کریں،عوام فیس بک ٹوئٹر پر گمراہ نہ ہوں۔

Related Posts