آئی پی ایل کی جیت کا جشن سانحے میں تبدیل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ این ڈی ٹی وی)

بھارت کے شہر بنگلور میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی پہلی جیت کا جشن افسوسناک سانحے میں بدل گیا۔ مختلف مقامات پر بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں شائقین ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوئے، جہاں ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی تھی جس کا اہتمام کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق، لوگوں کا جوش اس قدر بڑھا کہ ہجوم بے قابو ہو گیا اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

ودھانا سودھا کے قریب بھی افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے جہاں ٹیم وزیراعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کے لیے پہنچی۔ یہاں بھی خیرمقدمی پروگرام کے دوران انتظامات ناقص ثابت ہوئے اور دو افراد کی موت واقع ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایک دوسرے پر گرنے سے زخمی ہوئی اور کئی بے ہوش ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس زخمیوں کو اٹھا کر ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کر رہی ہے۔

واقعے کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف اور قریبی میٹرو اسٹیشنز پر بھی غیر معمولی رش دیکھا گیا جبکہ بنگلور کے باؤرنگ اسپتال میں لگاتار ایمبولینسز زخمیوں کو لا رہی تھیں۔

Related Posts