سرمایہ کاروں کا بجٹ پر اعتماد، مارکیٹ کھلتے ہی زبردست تیزی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی بجٹ 2025-26 کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) نے بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی کا مظاہرہ کیا۔ مارکیٹ کھلنے کے صرف 15 منٹ کے اندر 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9:45 بجے تک مارکیٹ 123,302.11 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی، جو کہ گزشتہ روز کے 122,024.44 پوائنٹس کے مقابلے میں 1.05 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی سیشن میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تاہم سیشن کے دوسرے نصف میں مندی کا رجحان غالب آ گیا جس کے باوجود انڈیکس دن کے اختتام پر 383 پوائنٹس کے اضافے کے بعدایک لاکھ 22 ہزار 24 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دورانِ انڈیکس ایک موقع پر 122,611 پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا جو کہ دن کی بلند ترین سطح تھی تاہم اختتامی سودوں میں انڈیکس نے 0.32 فیصد مثبت تبدیلی کے ساتھ دن مکمل کیا۔

Related Posts