جعلی پائلٹ لائسنس کیس کی تحقیقات مکمل ،4مقدمات درج،6 افسران نامزد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fake license case

کراچی : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی پائلٹ لائسنس کیس کی تحقیقات مکمل کرکے کراچی میں 4 مقدمات درج کرلیے جن میں 2 پائلٹس اور سی اےاے کے 6 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق ایف آئی اے میں مبینہ جعلی لائسنسز کے اجرا کی تحقیقات کا آغاز سی اے اے کے مراسلے پر کیا گیا تھا، مشتبہ لائسنسز کے حامل 141 پائلٹس میں سے 102 کا تعلق پی آئی اے سے تھا ۔

ابتدائی محکمانہ تحقیقات میں ان پائلٹس میں سے 28 کے لائسنس معطل جبکہ 7 کے منسوخ کیے گئے ہیں۔پی آئی اے طیارے کے کراچی میں شہری آبادی پر گرنے کے بعد مشتبہ لائسنسز کا اسکینڈل منظرعام پر آیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ نے کہا کہ سول ایوی ایشن لائسنس برانچ کے افسران اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں پائلٹ ثقلین علی، ایڈشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ محمود حسین، سینئر سپرنٹںڈنٹ ایچ آر عبدالرئیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ سی اے اے خالد محمود، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق شامل ہیں۔

Related Posts