جعلی جرمن وارث اینا سوروکین جسے اینا ڈیلوی کے نام سے جانا جاتا ہے کو کل رات مبینہ طور پر جرمنی ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینا اس بات سے بالکل خوش نہیں تھی کیونکہ وہ امریکہ میں ہی رہنا چاہتی تھیں تاہم اُس نے امریکہ میں رہنے سے متعلق اپیل بھی دائر کی تھی جس کو جرمن اخبار کے دعوے کے مطابق مسترد کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایناسوروکین کی عرضی پر سماعت 19 اپریل کو ہونی تھی جو کہ اب نہیں ہوگی۔
اینا سوروکین کون ہیں؟
اینا سوروکین کا تعلق جرمنی سے ہے اور وہ وہیں واپس چلی گئی ہیں ۔ چند سال پہلے جب وہ 19 سال کی تھیں، فیشن کی ڈگری لینے کیلئے پیرس گئی تھیں بعدازاں 2014 میں وہ نیویارک چلی گئی تھیں اور ہمیشہ مہنگے ہوٹلوں میں جایا کرتی تھیں۔
اینا سوروکین نے ایک دفعہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے قریبی حلقے میں کبھی بھی کسی کو یہ نہیں بتایا کہ وہ جرمن وارث ہے۔
انہوں نے ایک امیر وارث کا روپ اپنا کر لوگوں کو دھوکہ دیا کہ وہ کسی سوشل کلب کو شروع کرنے کیلئے فنڈز اکٹھا کررہی تھیں۔
اینا سوروکین نے اپنے دوستوں کو دھوکہ دیا اور بغیر کسی معاوضے کے ہوٹلوں میں پرتعیش زندگی بسر کی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کا ٹریلر جاری