مسجد الحرام میں پہلی بار نمازیوں اور زائرین کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت متعارف کرا دی گئی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے تعاون اور اس کی نگرانی میں رمضان المبارک میں پہلی بار نمازیوں کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
اس سہولت کا انتظام مسجدالحرام کی تیسری سعودی توسیع میں کیا گیا ہے۔
“سبق” توثّق أول حضانة لأطفال المعتمرين والزوار بساحات المسجد الحرام.https://t.co/K3RCwe0lsJ pic.twitter.com/SKkOppNY6S
— صحيفة سبق الإلكترونية (@sabqorg) April 14, 2023
اس نرسری میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کے بچوں کے 6 سال سے کم عمر کے بچوں کو رکھا جائےگا، جب کہ مجموعی طور پر 80 بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام بیک وقت ہوگا۔
یہ سہولت اس لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ والدین خشوع و خضوع کے ساتھ اپنی عبادات کرسکیں۔
نرسری 24 گھنٹے کام کرے گی، یہاں بچوں کے لیے سونے اور کھیلنے کے کمرے بنائے گئے ہیں جب کہ ماہرین بھی بچوں کی نگرانی کے لیے ہر وقت موجود رہیں گے۔
خیال رہے کہ ابتدائی 3 گھنٹوں کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہے تاہم بعدازاں والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔