ٹوئٹر کے متبادل کے طور پر ’بلیو اسکائی‘ نامی پلیٹ فارم متعارف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیلی فورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق مالک جیک ڈورسی کی جانب سے ٹوئٹر کے متبادل کے طور پر ’بلیوا سکائی‘ نامی پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا۔

ڈورسی نے 2019 میں ٹوئٹر سے فنڈنگ کے ساتھ بلواسکائی پر ایک سائیڈ پروجیکٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا اور اسے پہلی بار فروری کے آخر میں iOS صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔

ٹیک کرنچ کے مطابق بہت سے صارفین نے کہا ہے کہ بلیو سکائی کا موجودہ بیٹا ورژن ٹوئٹر کی ایک پریڈ ڈاؤن کاپی جیسا ہے۔بلیو اسکائی بظاہر ٹوئٹر کی طرح ہی کام کرے گا تاہم مذکورہ پلیٹ فارم ٹوئٹر سے مختلف بھی ہوگا اور صارفین اپنی مرضی سے پلیٹ فارم کا فیڈبھی ڈیزائن کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پہلی بار ایک اسلامی ملک کا مشن چاند کی سطح پر اترنے کیلئے تیار

فوری طور پر پلیٹ فارم کو صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے اور صارفین ابھی مذکورہ پلیٹ فارم پر اس وقت ہی اکاؤنٹ بنانے کے اہل ہوں گے جب انہیں کسی دوسرے فرد کی جانب سے انوٹیشن ( دعوتی ) کوڈ موصول ہوگا۔

ٹیکنالوجی آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ خصوصی ایپلی کیپشن کی مانگ بڑھ رہی ہے اور پلیٹ فارم پر تقریباً 20,000 صارفین موجود ہیں۔

Related Posts