کراچی: باصلاحیت اداکارہ ماڈل و بیوٹیشن نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ اب اگرچہ انہیں ماڈلنگ کی پیش کش آنا تقریبا بند ہو چکی ہے تاہم اس کے باوجود ماڈلنگ کی دنیا میں آنے والی نئی لڑکیاں کہتی پھرتی ہیں کہ ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں۔
نادیہ حسین نے انتہائی کم عمری میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور ان کا شمار پاکستان کی ابتدائی چند سپر ماڈلز میں ہوتا ہے۔نادیہ حسین نے تقریبا 2 دہائیوں تک ریمپ پر واک کرنے سمیت اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔
نادیہ حسین نے سنہ 2000 سے قبل ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی تاہم انہیں شہرت 2002 کے بعد ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سپر ماڈل بن گئیں اور پھر انہوں نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی۔
ماڈلنگ میں جلوے بکھیرنے اور اداکاری میں جوہر دکھانے کے بعد نادیہ حسین نے اپنا کاروبار شروع کیا اور انہوں نے سیلون کھولے، جس کی وجہ سے وہ اپنے کاروبار میں مصروف ہوگئیں اور انہوں نے ماڈلنگ و اداکاری پر زیادہ توجہ نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں : فرحان اختر کی آنے والی فلم ‘طوفان’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا