چائے کا عالمی دن: پاکستانیوں کوچائے اتنی کیوں پسند ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چائے کا عالمی دن: پاکستانیوں کوچائے اتنی کیوں پسند ہے؟
چائے کا عالمی دن: پاکستانیوں کوچائے اتنی کیوں پسند ہے؟

آج دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن چائے سے محبت کرنے والوں میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

یہ دن ہر سال 21 مئی کو منایا جاتا ہے اور اس دن کو پہلی بار اقوام متحدہ نے 2019 میں تسلیم کیا تھا۔ اس دن کا تھیم ‘چائے اور منصفانہ تجارت’ بتایا گیا ہے۔

یہ دن بھلے ہی دنیا بھر میں چائے کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے لیکن پاکستانیوں کے لیے چائے ایک ایسی چیز ہے جو ہمارے لیے ایک جذبہ سمجھا جاتا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے چائے، صبح، شام اور رات کو بھی پینا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانیوں کو چائے پسند کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

چائے کا مزاج ہے!

پاکستانیوں کے خون میں چائے دوڑتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کافی دماغ کو فروغ دیتی ہے اور آپ کو توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیتی ہے لیکن چائے روح کو تقویت دیتی ہے۔

ہر مسئلے کا حل!

صبح کے اوقات میں اپنا مزاج بدلناچاہتے ہیں تو چائے پی لیں۔

بورہورہے ہیں تو چائے پی لیں۔

غیر متوقع مہمان آگئے؟ چائے پلائیں۔

بیماری کا احساس؟ توچائے دوا ہے۔

بارش ہو رہی ہے؟ چائی بہترین ساتھی ہے۔

موسم سرما؟ چائی آپ کو گرم کر دے گی۔

تھکا وٹ ہورہی ہے؟ چائے پی لیں۔

اداس ہیں؟ چائے پی لیں۔

جب چائے کی بات آتی ہے تو اس میں کوئی طبقاتی امتیاز نہیں ہے۔ ہر کوئی، چاہے امیر ہو متوسط طبقے اور مزدوروں تک۔ مختصراً، پاکستانیوں کا دن چائے کے مضبوط کپ کے بغیر ادھورا ہے، چاہے وہ صبح ہو، شام ہو یا رات، ہمیں چائے کی ضرورت رہتی ہے۔

Related Posts