انیسویں صدی کی حیرت انگیز ایجاد ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انیسویں صدی کی حیرت انگیز ایجاد ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
انیسویں صدی کی حیرت انگیز ایجاد ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دُنیا کے کروڑوں افراد کے زیرِ استعمال ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ 19ویں صدی عیسوی میں ریڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہوجایا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 13 فروری کو عالمی ریڈیو ڈے منایا جاتا ہے۔ آج ریڈیو کی ایجاد کو 110 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2012ء میں ریڈیو ڈے منانے کے فیصلے کو نافذ کیا۔

آج بھی ریڈیو ابلاغِ عامہ کے مؤثر ترین ذرائع میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ قدیم دور میں ریڈیو کا سائز بڑا ہوا کرتا تھا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی اور آج صورتحال یہ ہے کہ ریڈیو موبائل فونز میں شامل ہوگیا ہے۔

اکیسویں صدی میں ریڈیو کے صارفین اپنے موبائل پر صرف ایک ہینڈز فری لگا کر اپنی پسند کا چینل سن سکتے ہیں جہاں فلمی گیتوں سے لے کر تازہ ترین خبروں تک ہر من پسند نشریات دستیاب ہے۔

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ٹی وی تقریباً ہر انسان کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جس کی آمد کے بعد ریڈیو کی اہمیت ختم ہوجانی چاہئے تھی، تاہم وقت نے ثابت کیا کہ ریڈیو کے میڈیم کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 44 ہزار ریڈیو اسٹیشنز اپنے 5 ارب سامعین کیلئے آج بھی 24 گھنٹے نشریات پیش کر رہے ہیں جو دنیا کی مجموعی آبادی کے تقریباً 70 فیصد عوام کے زیرِ استعمال ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل نے پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا

Related Posts