عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکیں، ملائیشین وزیرخارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکیں، ملائیشین وزیرخارجہ
عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکیں، ملائیشین وزیرخارجہ

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا کے بڑے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کوالالمپورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ وہ مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے۔

تاکہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں سے باز رہنے اور گذشتہ برس جیسے حالات پیدا ہونے سے روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں: طیب اردوان کا اسرائیلی صدر سے رابطہ، مسجدِ اقصیٰ میں تشدد کی مذمت

ملائیشیا کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارا ملک اتنا بڑا نہیں مگر ہم عالمی برادری اور عالمی اداروں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا۔

Related Posts