عالمی تنظیم کا کل 45 ملکوں کے 100 شہروں میں غزہ یکجہتی مارچز کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ میں جنگ بندی کیلئے سرگرم عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 17 فروری کو اس کے تحت دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے 100 شہروں میں غزہ سے یکجہتی کیلئے مارچ ہوں گے، اس عالمی ایونٹ میں لندن، واشنگٹن، سڈنی، استنبول اور سیول جیسے دنیا کے بڑے دارالحکومت شامل ہوں گے۔

یکجہتی غزہ عالمی اتحاد نے اس اعلان کے ساتھ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں تباہ کن انسانی بحران کو سنبھالنے کیلئے دنیا سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک ایک ملین سات لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہوچکے ہیں جو ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ علاوہ ازیں عام آدمی کو اندھا دھند بمباری کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں 28,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رفح کی صورتحال انتہائی نازک موڑ سے گزر رہی ہے، اسرائیلی فوج رہائشی علاقوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ گھناؤنا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے وقت جب دنیا ان مظالم کو بغیر کچھ کیے بے حسی سے دیکھ رہی ہے، غزہ یکجہتی اتحاد رفح اور غزہ کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کیلئے میدان میں کھڑا ہے اور ہم اسرائیل کے فوجی حملوں کو فوری طور پر بند کرنے اور ہر قسم کی جارحیت روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

غزہ یکجہتی اتحاد نے غزہ میں شہری آبادی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ پوری دنیا ہمارے ساتھ 17 فروری بروز ہفتہ غزہ کی حمایت میں منائے جانے والے عالمی دن میں شرکت کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ہمیں مظلوموں کی حمایت کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے اور فلسطینی عوام کے لیے انصاف، وقار اور آزادی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

برطانیہ میں فلسطینی فورم کے نائب صدر عدنان ہمیدان نے کہا کہ غزہ کے ساتھ یکجہتی کی ہماری تحریک دنیا بھر کے سینکڑوں شہروں اور دارالحکومتوں میں زور پکڑ رہی ہے۔

برطانیہ میں غزہ یکجہتی اتحاد میں فلسطین فورم برطانیہ، انسداد جنگ اتحاد، فلسطین یکجہتی مہم، نیوکلیئر ہتھیاروں کو روکنے کی مہم، اسلامی لیگ برطانیہ اور فرینڈز آف الاقصیٰ جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔

تنظیم کے تحت ہفتے کے دن لندن میں غزہ یکجہتی مارچ ہائیڈ پارک کے قریب ماربل آرچ کے علاقے سے شروع ہوگا اور دوپہر 12:30 بجے کنسنگٹن کے پڑوس میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی طرف بڑھے گا۔

Related Posts