آبی حیات کا تحفظ اہم، دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آبی حیات کا تحفظ اہم، دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
آبی حیات کا تحفظ اہم، دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد آبی آلودگی اور سمندری حیات کے تحفظ پر شعور اجاگر کرنا اور معدومیت کے خطرے سے دوچار تیرنے والے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ہر سال پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پرمختلف تقاریب، سیمینارز اور بحث مباحثوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں  سمندری حیات کے تحفظ اور آبی آلودگی کے خاتمے سمیت مختلف مسائل کا حل تجویز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آکسیجن کی کمی کے باعث 40 فیصد سمندری حیات موت کے خطرے سے دوچار

ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت سن 2008ء سے آج تک 8 جون کے روز سمندروں کا عالمی دن اس عہد کی تجدید کیلئے منایا جاتا ہے کہ عالمی برادری سمندروں کے پانی کو آبی آلودگی اور دیگر خطرات سے بچانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے گی۔ 

بعض اوقات دُنیا کی ہر چیز سے اُکتا جانے کے بعد وقت گزاری کیلئے انسان سمندر کے ساحل کا رخ کرتا ہے جہاں حدِ نگاہ تک پانی ہی پانی اس کی سوچ اور خیالات میں انقلاب برپا کردیتا ہے کیونکہ سمندر کی گہرائی اور خاموشی ہمیشہ سے ہی انسان کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔

سمندر سے لطف اندوز ہونے والے تمام شہریوں کو ساحلوں کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا  ہوگا تاہم آبی حیات پاکستان اور بھارت سمیت دُنیا کے متعدد ممالک میں آلودگی اور سمندر میں پھینکے جانے والے کچرے کے باعث معدومیت کے خطرات سے دوچار ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سمندروں کے عالمی دن کے موقعے پر عوام کی بڑی تعداد آبی آلودگی، سمندری حیات کے تحفظ اور پانی کو صاف ستھرا رکھنے کے طریقوں پر معلومات حاصل کرے گی اور سمندروں کی صفائی کی جائے گی تاکہ آبی حیات زندگی کے مشکل چیلنجز کا سامنا کرسکے۔ 

حال ہی میں جدید تحقیق کے ذریعے یہ افسوس ناک انکشاف سامنے آیا کہ فضا میں آکسیجن کی کمی سمندروں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے جس کے باعث 40 فیصد سمندری حیات صفحۂ ہستی سے مٹ جانے کے خدشات سے دوچار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیز رفتار ماحولیاتی تغیرات اور شدید گرمی کے باعث سمندری پانیوں میں آکسیجن میں آکسیجن کی سطح تیزی سے گر رہی ہے جس سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ 

Related Posts