دُنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والی نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والی نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والی نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے کیلئے جذبۂ ہمدردی سے سرشار نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کے دوران دنیا بھر میں نرسز کو خراجِ تحسین پیش کیاجائے گا۔ 

سن 1860ء میں 12 مئی کے روز جنم لینےوالی فلورنس نائٹ انجیل کو نرسنگ کے شعبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کا شرف حاصل ہوا جبکہ 19ویں صدی عیسوی میں نرسنگ کا شعبہ باعزت نہیں سمجھاجاتا تھا۔

نرسنگ کی اہمیت کو سمجھنے والی انسانیت کی دوست فلورنس نائٹ انجیل نے اپنے شعبے پر بہترین مہارت حاصل کی اور دنیا پر ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے نرسنگ ایک بہترین شعبہ ہے۔

دنیا بھر میں نرسنگ کے عالمی دن کے موقعے پر فلورنس نائٹ انجیل سمیت شعبۂ نرسنگ میں خدمات سرانجام دینے والی دنیا بھر کی لاکھوں نرسز کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیاجاتا ہے۔

فلورنس نائٹ انجیل کو نرس کے طور پر ان کی خدمات کیلئے یاد رکھا جاتا ہے جبکہ انہوں نے شعبۂ نرسنگ پر درجنوں کتب لکھ کر انسانیت کی توجہ نرسنگ کے اہم شعبے کی طرف دلائی۔

دنیا بھر میں نرسنگ سمیت متعدد شعبہ جات معاشرتی تضادات کے باعث زبوں حالی کا شکار ہیں جبکہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیشِ نظر نرسنگ کا شعبہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

کورونا وائرس دنیا بھر کے متعدد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کیلئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں جن میں نرسز کی خدمات بے حد اہمیت کی حامل ہیں۔ 

Related Posts