شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں دو روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi University Clinical Staff refuses to work under Dr. Syed Abid Hassan

کراچی: جا معہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت دو روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز 15 فروری سے ہوگا۔
شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام، گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب15 فروری2022ء کو صبح 09:00 بجے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمیں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت اور امریکی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر لی آرٹزکلیدی تقریب سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس کے دیگر مقررین میں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل، رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود شامل ہونگی۔
دریں اثناء کانفرنس کی اختتامی تقریب 16 فروری 2022 ء کو شام 5:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔ تاہم اختتامی تقریب سے سیما مغل، پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس اور ڈاکٹر فوزیہ ناز بھی خطاب کریں گی۔

Related Posts