عالمی مارکیٹ میں تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 112 ڈالر تک جا پہنچی۔ گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، مختلف شہروں میں آٹا مہنگا

گندم کی قیمت بڑھ کر 1 ہزار 108 ڈالر جبکہ پام آئل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کوئلہ اور سونا بھی مزید مہنگے ہو گئے۔ قدرتی گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 30 روپے نقصان برداشت کر رہی ہے۔ پاکستان ہر ماہ پیٹرول کی مد میں 102 ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔

آج سے 3 روز قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہر ماہ پوری حکومت چلانے کا خرچ 45 ارب روپے ہے۔ پیٹرول کی مد میں جانے والے 102 ارب ہمیں مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے۔ 

Related Posts