پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی یومِ مزدور آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں بین الاقوامی یومِ مزدور آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے محنت کشوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں برس بھی یکم مئی مزدوروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدور رہنما جلسے جلوسوں میں شرکت کریں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی اور مزدوروں کے حقوق پر تقریریں ہوں گی

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

تاریخِ انسانی میں مزدور حقوق کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔ دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ عالمی یومِ مزدور منانے کا مقصد مزدوروں کے بنیادی انسانی و لیبر حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آگہی پیدا کرنا ہے۔

دستیاب انسانی تاریخ کے مطابق یومِ مزدور منانے کا ریکارڈ 130 سال سے زیادہ پرانا ہے جس کے تانے بانے مغرب سے جا کر مل جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد میں منایاجاتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے1836ء میں  کام کے اوقاتِ کار 12 یا 16 کی بجائے 8گھنٹے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ماضی میں سرمایہ داروں اور صنعتکاروں نے مزدوروں کو 12 سے 16 گھنٹے روزانہ کام کرنے پر مجبور کر رکھا تھا، طالع آزماؤں نے  مزدوروں کی تحریک کو بزورِ قوت  کچلنا چاہا اور امریکی پولیس نے مزدوروں پر گولیاں برسا کر متعدد مزدوروں کی جانیں لے لیں،

جانوں کی قربانی کے باوجود تحریک کمزور نہ ہوسکی۔مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد بھرپور عزم و حوصلے کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس دوران  مزدور رہنماؤں اور عام مزدوروں کے خون نے یومِ مزدور کی تحریک کو وہ طاقت عطا کی کہ آج 134 سال گزر جانے کے باوجود عالمی برادری یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن مناتی ہے۔

ہر سال مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ عالمی دن کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیمینارز، مذاکرے و مباحثے اور مجالس کا انعقاد ہوگا۔ مزدور رہنما اپنے حقوق کی جدوجہد اوراس سے حاصل نتائج پر روشنی ڈالیں گے۔ 

Related Posts