انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں، رحمن ملک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں، رحمن ملک
انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں، رحمن ملک

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں۔ اتوار کو سابق وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی سینئر رہنما سینیٹر رحمان نے فلسطین پر منعقدہ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فلسطین اور کشمیر پر خاموشی توڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ پرامن نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ حملہ تمام انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت سے اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کورونا ویکسین فوری طور پر بھیجیں، کشمیری وبا کے انتہائی مشکل وقت میں کرفیو کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں عوام کی صحت اور اسپتالوں تک رسائی مشکل ہے،مختلف بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت پر شدید تشویش ہے۔

کورونا میں اضافے کی وجہ سے نظربند کشمیری رہنماؤں کی زندگی خطرات میں ہے، اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

کانفرنس میں شریک سفارت کار اور پارلیمنٹرین کو مقبوضہ کشمیر دورہ کرنا چاہیے، دورے کا مقصد وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ اور مفت دوائیں فراہم کرنا ہو، مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ماہانہ سیمینار کا انعقاد کیا کرینگے۔