پاکستان سمیت متعدد ممالک میں والد سے محبت کا اظہارجاری، عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں والد سے محبت کا اظہارجاری، عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت متعدد ممالک میں والد سے محبت کا اظہارجاری، عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد:مملکتِ خداداد پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بچے اور بڑے اپنے اپنے والد سے آج محبت کا اظہار کرتے ہوئے عالمی فادرز ڈے منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیامیں آنکھ کھولتے ہی سب سے پہلے ایک بچہ جس شخصیت کو دیکھتا ہے وہ اُس کی ماں یا باپ ہوتا ہے جبکہ عالمی فادرز ڈے یا والد سے محبت و احترام کا عالمی دن بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

والدسے محبت کے عالمی دن کا مقصد اولاد کیلئے ایک باپ کی محبت اور  معاشی و سماجی تحفظ سمیت دیگر سہولیات کے اعتراف اور رشتے کے احترام کو فروغ دینا ہےجبکہ یہ دن منانے کی تاریخ قدیم ہے۔

عالمی برادری کو والد کا عالمی دن مناتے ہوئے کم و بیش 110 سال کا طویل عرصہ گزر گیا جبکہ دن منانے کی ابتدا 1910ء میں 19 جون کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کی گئی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ والد کے عالمی دن کا خیال ماؤں کے عالمی دن کی تقریبات مناتے ہوئے سنورا سمارٹ ڈوڈ نامی خاتون کے ذہن میں 1909ءمیں پیدا ہوا جس کی پرورش اس کی والدہ کے بعد اس کے والد نے کی۔

Related Posts