مختلف جذبات میں فرق سمجھنا اہم، دُنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف جذبات میں فرق سمجھنا اہم، دُنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
مختلف جذبات میں فرق سمجھنا اہم، دُنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ ماہرینِ عمرانیات کے مطابق دوست اور محبوب میں بعض اوقات بہت معمولی مگر  اہم فرق ہوتا ہے اور 2 مختلف لیکن ملتے جلتے جذبات میں فرق سمجھنا اپنی جگہ اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے تحت سن 1958ء میں دوستی کا عالمی دن منانے کی ابتدا کی گئی  جبکہ ہر انسان کی زندگی میں رشتہ داروں اور محبوب افراد کے بعد سب سے اہم مقام دوستوں کا ہوتا ہے۔

دوستوں کے درمیان گپ شپ، بات چیت اور حال احوال کی رسم انتہائی قدیم ہے جبکہ یہ قول بھی بے حد اہم سمجھا جاتا ہے کہ مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوست دوسرے دوست کے کام آتا ہے۔

دوستی اور محبت پر حکماء، دانشوروں اور اہلِ علم افراد کے زریں اقوال ہمیں اِن رشتوں کی اہمیت اور افادیت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کسی شخص کو سمجھنا چاہتے ہیں تو اس کا حلقۂ احباب دیکھئے۔

حلقۂ احباب سےمراد دوستوں کا دائرہ ہے جو جتنا وسیع ہوگا، اتنی ہی کسی شخص کی اعلیٰ ظرفی، دوسروں سے حسنِ سلوک اور اہمیت کا پتہ چلتا ہے جبکہ یہ حلقہ تنگ ہونا تنہائی پسندی کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرا رشتہ صرف  دوستی کا ہے، ہانیہ عامر

Related Posts