آن لائن گفتگو کا اوزار، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ایموجی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آن لائن گفتگو کا اوزار، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ایموجی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آن لائن گفتگو کا اوزار، پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ایموجی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایموجی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ اِس موقعے پر گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت دیگر سماجی رابطے اور چیٹنگ کی ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز نے نت نئے ایموجی بھی متعارف کروادئیے ہیں۔

ایموجی سے مراد چیٹنگ کے دوران مختلف انسانی جذبات اور احساسات کے اظہار کیلئے بھیجے گئے چھوٹے سے کارٹون یا علامات ہوسکتی ہیں جن کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین ایک دوسرے سے غصے، نفرت، خوشی یا محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

موجودہ دور میں چیٹنگ کو لڑکا اور لڑکی کے درمیان پیدا ہونے والی غیر شرعی دوستی اور محبت کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں چیٹنگ کے ذریعے بڑے بڑے کاروباری افراد ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال واٹس ایپ کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔

واٹس ایپ میسنجر کے ساتھ ساتھ موبائل صارفین واٹس ایپ بزنس نامی ایک ایپ بھی استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے آج کل آن لائن کاروبار کیا جاتا ہے۔ ویب سائٹس کے ذریعے ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی خریدوفروخت کورونا وائرس کے باعث عائد لاک ڈاؤن کے دوران آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے شمار مقامات پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت یا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی صورت میں کاروبار پر مکمل یا جزوی پابندیاں عائد ہیں جبکہ آن لائن کاروبار لاک ڈاؤن کی تمام تر مشکلات کا آسان حل پیش کرتا ہے کیونکہ اِس میں کاروباری افراد کا صارفین سے براہِ راست تعلق ضروری نہیں ہوتا۔

ایسے میں صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے، آن لائن تعلیم کے دوران یا دوستوں سے سنجیدہ موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بعض اوقات الفاظ کے ذریعے کچھ باتیں سمجھائی نہیں جاسکتیں جن کے اظہار کیلئے ایموجی کی ضرورت پیش آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی فیس بک جیسے ایموجیز متعارف کرادیے

Related Posts