دُنیا بھر میں منشیات کی لعنت کیخلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں منشیات کی لعنت کیخلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے
دُنیا بھر میں منشیات کی لعنت کیخلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں منشیات کی لعنت کے خلاف انسدادِ منشیات کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد نشے کے استعمال اور عالمِ انسانیت کو اس سے ہونے والے ناقابلِ تلافی نقصان پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 26 جون کو انسدادِ منشیات کا عالمی دن منا کر نشے کے مضر اثرات پر شعور کو فروغ دیا جاتا ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنیادی انسانی حقوق سے محروم پناہ گزینوں کا عالمی دن

سالانہ بنیادوں پر انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر کی سماجی تنظیمیں واکس، مذاکرے اور دیگر تقریبات منعقد کرتی ہیں تاہم منشیات کے استعمال میں اضافہ جاری ہے جسے روکنا وقت کی ضرورت بنتا جارہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں افراد ہیروئن، چرس، حشیش اور دیگر منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ نشے کے عادی افراد میں کمسن بچے اور 65 سال اور زائد العمر افراد بھی شامل ہیں جو اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال دولت کی انتہائی فراوانی، انتہائی غربت یا دوستوں کی بری صحبت کے باعث ہوتا ہے جسے کم کرنے کیلئے نفسیاتی و طبی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض افراد نشہ اپنے مقاصد میں ناکامی، معاشرتی عدم مساوات اور ناانصافی کے باعث بھی کرتے ہیں۔ بچوں کو بڑوں کے تنازعات باغی بنادیتے ہیں اور یوں نشے کا استعمال جڑ پکڑ لیتا ہے۔

پاکستان میں بھی  منشیات فروشی اور نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائیوں مں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔

Related Posts