غزہ میں 7اکتوبر سے جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کیخلاف مقدمے کی سماعت آج کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ غزہ میں حملوں سے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہوا ہے۔پاکستان نے جنوبی افریقہ کے اقدام پر یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODUyNzMsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTI3MyAtINin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2KjZhdio2KfYsduMINiz25Ig2KrYqNin24Eg2LrYstuBINix24HZhtuSINqp25Ig2YLYp9io2YQg2YbbgduM2rog2LHbgdin2Iwg2KfZgtmI2KfZhSDZhdiq2K3Yr9uBIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NTI3NCwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9HYXphLTQtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itin2LPYsdin2KbbjNmE24wg2KjZhdio2KfYsduMINiz25Ig2KrYqNin24Eg2LrYstuBINix24HZhtuSINqp25Ig2YLYp9io2YQg2YbbgduM2rog2LHbgdin2Iwg2KfZgtmI2KfZhSDZhdiq2K3Yr9uBIiwic3VtbWFyeSI6ItmG24zZiNuM2KfYsdqpOiDYp9mC2YjYp9mFINmF2KrYrdiv24Eg2qnbjCDYrNin2YbYqCDYs9uSINis2KfYsduMINqp2LHYr9uBINio24zYp9mGINmF24zauiDaqduB2Kcg2q/bjNinINuB25Ig2qnbgSDYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduSINit2YXZhNmI2rog2YbbkiDYutiy24Eg2qnZiCDZhtin2YLYp9io2YQg2LHbgdin2KbYtCDYqNmG2Kcg2K/bjNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر درخواست میں غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسرائیل کی صیہونی حکومت نے متعلقہ حکام کو الزامات کے دفاع کیلئے عالمی عدالتِ انصاف میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ برس 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالتِ انصاف میں درخواست دائر کی۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے جنوبی افریقہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔
قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی عدالتِ انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں 23 ہزار 300سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔