کراچی: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی ممالک پر زور دیا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان مشکل میں ہے، اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں، عالمی ممالک کو پاکستان کا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ کا بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث جتنی بڑی تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیں۔
Important to stress that this is too big a catastrophe for individual philanthropy. Countries that have contributed most to the climate crisis should pay reparations/ consider debt relief for those countries on the frontline like Pakistan thro’ no fault of their own. https://t.co/6yH5KHyUTi
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 16, 2022
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے زیادہ ذمہ دار ملکوں کو پاکستان جیسے ملکوں میں تباہی کا ازالہ کرنے یا قرض معاف کرنے کا سوچنا چاہیے۔ جن کا ان حالات میں کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری آنے والی نئی فلم کی سکریننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مددگار ہوگی۔
جمائمہ کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جو کچھ پاکستان میں ہوا، کل ہمارے سمیت کسی اور ملک کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے لکھا کہ پاکستان میں آنے والی سیلاب کے باعث تباہی سے اکیلا کوئی بھی نہیں نمٹ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے آب و ہوا کے بحران میں سب سے زیادہ حصہ ڈالا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ پاکستان جیسے فرنٹ لائن پر موجود ممالک کے لیے قرضوں سے نجات پرسوچیں۔