رواں ماہ اسلام آباد “مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم” کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت 11 تا 12 جنوری 2025 کو مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم پر عالمی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
کرپشن کے الزامات، این آئی سی وی ڈی کے سی ایف او فیصل عبدالستار مستعفی
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کا موضوع “مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع” ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس اعلیٰ سطح پر بات چیت اور تعاون کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کا افتتاح کے بعد کلیدی خطاب کریں گے۔
تقریب میں 44 مسلم اور دوست ممالک کے وزرا، سفیروں سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی رسمی تقریب سے ہوگا۔