پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ یہ منانے کا مقصد قومی سطح و بین الاقوامی سطح پر سول ایوی ایشن کے متعلق آگہی دینا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے 1996ء میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ہوا بازی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے عالمی سطح پر یہ دن منانے کا فیصلہ کیا۔

دنیا بھر کے ممالک نے اقوامِ متحدہ کے جھنڈے تلے ایجنڈا 2030ء اپنانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بین الاقوامی و مستحکم ترقی کے حوالے سے سول ایوی ایشن کے کردار کو نیا رخ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے دنیا بھر میں فعال اداروں کے تحت دنیا بھر میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن کے عالمی دن کے موقعے پر ویژن 2030ء کو فوقیت حاصل ہے۔

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے تحت ہر 5 سال بعد ایوی ایشن کے عالمی دن کے موقعے پر ایک نیا تصور پیش کیا جاتا ہے تاکہ نئے عالمی سول ایوی ایشن ڈے کے موقعے پر عالمی امن و خوشحالی کو فروغ دیاجاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے دو روز قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن منایا گیا جبکہ  زمین کو مٹی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث دنیا کے  2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

دنیا میں ہر 5 سیکنڈ کے اندر اتنی مٹی ختم کردی جاتی ہے جتنی ایک فٹ بال کے میدان کے لیے ضروری ہوتی ہے، اس مسئلے کے خلاف دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ مٹی کی کمی پر بھی آگہی پیدا کی جاسکے۔

مزید پڑھیں: دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔رپورٹ

Related Posts