لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا کہنا ہے کہ بھارت مکمل طورپر تعصب پسند ہندوؤں کا ملک بن چکا ہے اوربھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی سر پرستی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز بھی انتہا پسندو ں او دہشت گردوں کی حمایتی ہیں‘ مسلمان ہونا بھارت میں آج جرم بن چکا ہے‘بھارت میں انسانی حقوق کے قتل پرعالمی ادارے خاموشی ختم کریں۔
بھارت کاسکھ یاتریوں کو مذہبی عبادات کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہ دینا بھی قابل مذمت ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ٹویٹر پر بھارت میں مندر سے پانی پینے والے مسلمان بچے پر تشدد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگرا قلیتوں کے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے۔
اور ان سے بنیادی انسانی حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں اب کوئی شک نہیں رہا کہ بھارت مسلمانوں سمیت دیگرا قلیتوں کے لیے دنیا کا خطر ناک تر ین ملک بن چکا ہے جہاں بھارتی وزیر اعظم نر یندر مودی کی سر پرستی میں آر ایس ایس کے دہشت گرد بے گناہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے ان حالات میں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے بھارت میں اقلیتوں کیساتھ پیش آنیوالے مظالم کا سخت نوٹس لیں ا ور ایسے واقعات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی مذہبی آزادی اور جان ومال کاتحفظ ہے دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قائدا عظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق اقلیتوں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔
بھارت کی جانب سے مذہبی عبادات کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینا بھی قابل مذمت ہے، پاکستان دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کر یگا۔