اقوامِ متحدہ کے تحت زمین کیلئے خطرناک شہابِ ثاقب کا عالمی دن آج منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ کے تحت زمین کیلئے خطرناک شہابِ ثاقب کا عالمی دن آج منایا جائے گا
اقوامِ متحدہ کے تحت زمین کیلئے خطرناک شہابِ ثاقب کا عالمی دن آج منایا جائے گا

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے تحت زمین کیلئے خطرناک شہابِ ثاقب کا عالمی دن آج منایا جائے گا جبکہ دن کو منانے کا مقصد عوام الناس کو آسمان سے برسنے والے پتھروں کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

شہابِ ثاقب کا عالمی دن منانے کا فیصلہ اقوامِ متحدہ نے دسمبر 2016ء میں کیا جب عالمی ادارے نے 30 جون کو عالمی آسٹیرائیڈ ڈے منانے کی قرارداد منظور کی جس کے بعد ہر سال یہ دن منایا جانے لگا۔

کرۂ ارض یعنی زمین ہمارے نظامِ شمسی کے دیگر سیاروں کی طرح ایک اہم سیارہ ہے جس پر شہابِ ثاقب ہر روز حملہ آور ہوتے ہیں، تاہم مشتری کی کششِ ثقل اتنی زیادہ ہے کہ وہ زمین کی طرف آنے والے زیادہ تر پتھر خود نگل لیتا ہے۔

ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری زیادہ تر گیسز پر مشتمل ہے، جس کی کششِ ثقل زمین کو پتھروں کی ممکنہ ہولناک بارش سے بچاتی ہے جسے انسان سمیت دنیا کی ہر مخلوق کیلئے قدرت کا بہترین عطیہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے تحت دن منانے کا مقصد عالمِ انسانیت کو شہابِ ثاقب کے بارے میں حقائق سے آگاہ کرنا اور ممکنہ مجموعی ردِ عمل کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے خبردار کیا کہ اپوفس نامی سیارچہ 13 اپریل 2029ء کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مئی کے دوران اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے کہا کہ ہم اپوفس نامی دیگر سیارچوں کو تلاش کر رہے ہیں جبکہ اپوفس نامی سیارچہ 2004ء میں دریافت کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اپوفس  2029ء میں زمین کے قریب سے گزرے گا۔ناسا

Related Posts