کراچی میں انٹر کے امتحانات آج سے شروع، دفعہ 144 نافذ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں انٹر کے امتحانات
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی میں انٹر کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ انٹر کے طلبہ و طالبات سے امتحان لینے کیلئے 180 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں 26 امتحانی سینٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ رینجرز اہلکاروں کو سیکیورٹی فرائض انجام دینے پر مامور کیا گیا ہے۔ انٹر امتحانات کیلئے صبح اور شام کی 2 شفٹیں رکھی گئی ہیں۔

شہرِ قائد میں انٹر کے امتحانات میں 1 لاکھ 39 ہزار طلبہ شریک ہوں گے، صبح کے وقت پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس جبکہ شام کی شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔

آج ہفتے کے روز صبح کی شفٹ میں بارہویں جماعت کا انگلش (لازمی) کا پیپر ہوگا جبکہ شام کی شفٹ میں اسی جماعت سے فزکس کا امتحان لیا جائے گا۔ امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

آج سے 3 روز قبل 29 مئی کو سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ہیٹ ویو کے باعث ملتوی ہونے والے میٹرک بورڈ کے امتحانات بھی شروع ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث امتحانات ملتوی کردئیے گئے تھے۔

Related Posts