شہبازشریف، آصف زرداری سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Interior Ministry removes names of over 100 people from ECL

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری،وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیئے۔

نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں میں فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا لاپتہ افراد کے معاملے پر بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھانیکا اعلان

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت اور انٹیلی جنس اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے نام نہیں نکالے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 ہزار نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں اور وزارت داخلہ میں فہرستوں کی چھانٹی کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف مختلف کیسز قائم کرکے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے تھے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے 100 سے زائد نام ای سی ایل سے خارج کردیئے ہیں۔

Related Posts