اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو دورہ کویت اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
وزیر داخلہ نے ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈرکے مسائل اور انکے حل کی تجاویز پیش کیں۔
اس کے علاوہ شیخ رشید نے دورہ کویت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 10 سالوں کے بعد کویت کے ویزوں کا اجرا پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
وزیر داخلہ نے کویت میں قیدیوں کے مسائل اور مزدورں کے مسائل سے بھی وزیرعظم کو آگاہ کیا۔ شیخ رشید کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اہم فیصلے کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کویت کے کامیاب دورہ پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں :رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جائے گی، این سی او سی