لاہور: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس کو 14 ستمبر تک عطا تارڑ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ثابت نہ ہوسکا، نیب نے منظور وسان کیخلاف جاری انکوائری بند کردی