اسلام آباد:گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، کوویڈ سے قبل معاشی استحکام کے نتیجہ میں کورونا کے دوران ہماری مالی مشکلات کم رہیں،لوگوں کو ہم پر اعتماد ہونا چاہئے۔
معاشی استحکامات کے لئے شرح سود منفی رینج میں رکھنے کی ضرورت ہے، ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بروقت اقدامات سے معاشی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔
ترسیلات زر سے معاشی اعشاریہ میں بہتری آئی ہے، معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے،الیاتی خسارے کو زرمبادلہ سے پورے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے کم سے کم شرح سود پر طبی آلات منگوانے کیلئے قرضے دیئے،کوویڈ سے قبل معاشی استحکام کے نتیجہ میں کورونا کے دوران ہماری مالی مشکلات کم رہیں،زر مبادلہ کے ذخائر بہتر رہے۔
لوگوں کو ہم پر اعتماد ہونا چاہئے،دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی معاشی بحالی کی طرف جارہے ہیں،آٹو انڈسٹری، سیمنٹ سمیت صنعتیں بہتر ہو رہی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ معاشی استحکامات کے لئے شرح سود منفی رینج میں رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کا کام لیکیوڈٹی دینا ہے جبکہ قرضہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بینکوں کا اپنا ہے،کوویڈ کے دوران سٹیٹ بینک نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو رسک انشورنس کی سہولت دی،رسک انشورنس سے بینکوں کا اعتماد بڑھا کیونکہ ان کی دی جانے والے قرض کی رقم محفوظ ہو گئی،