اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 280.36 روپے سے کم ہوکر 280.24 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 450 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 386 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے کا ہوگیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 7 ڈالرز اضافے سے 2075 فی اونس کی سطح تک آگیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2650 روہے پر مستحکم رہی۔