دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں
دوسری شادی کا ارادہ، بیوی نے طیش میں شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

دبئی:دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کرنے پر بیوی نے طیش میں آکر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انگلیاں توڑدیں۔

ذرائع کے مطابق دبئی کی عدالت نے ایک دوسرے کو مارنے پیٹنے کے جرم میں ایشیائی میاں بیوی کو چھ ماہ قید کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں شدید لڑائی ہوئی اور نوبت اس وقت آئی جب شوہر نے اپنی 25 سالہ بیوی کے سامنے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کیا۔

پہلے دونوں میں کافی دیر تلخ کلامی ہوتی رہی اورپھر خاتون نے شوہر کو مارنا شروع کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے اتنی بری طرح شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی انگلیاں توڑ دیں۔

بعدازاں شوہر نے بھی ردعمل ظاہر کیا اور بیوی کے گال پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔تھپڑ مارنے کے باعث خاتون کے کان کا پردہ 2 فیصد متاثر ہوگیا، دونوں کا معاملہ عدالت میں پہنچا تو 24 سالہ شوہر نے بیان دیا جس کے مطابق مار پیٹ کی شروعات بیوی کی جانب سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: دکاندار نے بھیک مانگنے پر لڑکی کے چہرے پر گرم گھی پھینک دیا

اس کے علاوہ خاتون کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے ماتھے، ناک، گردن اور سینے پر متعدد زخموں کے نشانات دیکھے گئے، اس کے علاوہ اس کے کان کا پردہ بھی متاثر ہوا۔

Related Posts