کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں اتوار 14 مئی سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

ہفتہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں نمی کا تناسب 68 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ مغربی سمت سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی اور سندھ کے دیگر علاقے 10 مئی سے ہیٹ ویو کا شکار ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 8 اور 9 مئی کو وسطی اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور 10 سے 13 مئی تک پاکستان کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جب کہ صوبے کے دیگر تمام شہر اور دیہات بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

مزید پڑھیں:میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچے کب ہوں گے؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

ہیٹ ویو کو پاکستان کے لیے بڑا خطرہ سمجھا جاتا ہے، جیکب آباد کو ایشیا کا گرم ترین شہر اور دنیا کے گرم ترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

Related Posts