وائٹ ہاؤس کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے متعلق خفیہ رپورٹ کی تردید، حقیقت کیا ہے؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Intelligence report on Iranian nuclear strike damage is misleading: White House
(Image: WUNC)

وائٹ ہاؤس نے امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی اُس ابتدائی رپورٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فضائی حملوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو صرف جزوی نقصان پہنچا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اس رپورٹ کو سراسر غلط اور عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش قرار دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے سی این این کی اس رپورٹ پر سخت ردعمل دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو محدود نقصان ہوا۔ کیرولین لیویٹ کے مطابق یہ دستاویزات انتہائی خفیہ نوعیت کی تھیں اور انہیں جان بوجھ کر میڈیا تک پہنچایا گیا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے اس فضائی کارروائی کو منصوبے کے مطابق کامیابی سے مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اسے غیر معمولی کامیابی قرار دیا ہے۔

ابھی تک کسی ذرائع نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ڈی آئی اے کی رپورٹ دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تجزیاتی آراء سے کس قدر مختلف ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سیاسی اور عسکری حلقوں میں شدید بحث کا باعث بنا ہوا ہے اور امکان ہے کہ مزید حقائق آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔