اسلام آباد: حکومت کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت کو گھروں سے گرفتار کرنے کی صف بندی کرلی ہے۔
ایم ایم نیوز کے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم ٹی ایل پی کے سرکردہ اور جوشیلے قسم کے کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے نظر بند کردی گی۔ تھری ایم پی او کے تحت اٹھائے گئے افراد کی تین ماہ تک نہ تو ضمانت ہو سکے گی اور نہ ہی وہ کسی عزیز اور رشتے دار سے مل سکےگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کالعدم تھریک لبیک پاکستان کی سرکردہ قیادت کے گھروں کے باہر پوزیشنز سنبھال لی ہیں اور رات 12 بجے کے بعد کسی بھی وقت گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ گرفتار قیادت کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار قیادت کے کارڈز بھی بلاک کردیئے جائیں اور ان سے تفتیش بھی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، جائیداد منجمد