ٹی وی پر قرآن کریم کی توہین، تلاوت کے ساتھ موسیقی نشر کر دی گئی، عوام میں شدید غم و غصہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

یوٹیوب پر بنائے گئے ایک چینل پر “قرآنی نغمات” کے عنوان سے قرآن پاک کی تلاوت اور اس کے ساتھ موسیقی نشر کی گئی ہے جس پر صارفین کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

چینل پر متنازعہ اور گستاخانہ انداز میں قرآن پاک کی تلاوت اور موسیقی کو ایک ساتھ نشر کرنے پر چینل کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس چینل کو زیادہ سےزیادہ رپورٹ کریں۔

میوزیکل ٹونز کے ساتھ قرآن پاک کی کچھ سورتوں پر مشتمل ویڈیو کلپس کے پھیلنے کے ساتھ ہی چینل کے مالک کو قرآن پاک کی آیات کی توہین کرنے والے اس فعل پر سخت رد عمل سامنے آیا۔

دوسری جانب مصرکے دارالافتاء نے اپنے آفیشل پیج پر موسیقی کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کے کلپس دیکھنے یا اس کی تشہیر کے خلاف ایک انتباہ شائع کیا ہے۔ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا قانونا اور شرعا حرام ہے۔ ایسا کرنے سے برائی کو عام کرنے کا پیغام جائے گا اور قرآن پاک کی اہمیت کم ہوگی۔ بنیادی اصول یہ ہے کہ برائی کو اس سے اعراض کرکے اس کی بیخ کنی کی جائے اور حرام لغو باتوں سے اجتناب کیا جائے‘۔

دار الافتاء نے وضاحت کی کہ ان جارحانہ کلپس کو فالو کرنے سے جھوٹ اور برائی کو نشر کرنے میں مدد ملتی ہے اور اس کو ویوز کی تعداد میں اضافہ کر کے پھیلانے میں مدد ملتی ہے۔

مصری دارالافتاء نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ان چینلز کے خلاف رپورٹ کریں کیونکہ یہ ایسے چینل ہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں اور مذاہب کی توہین کرتے ہیں۔ قرآن کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے خلاف ہونے والے کسی بھی ایسے حربے کو روکیں جسے اس کی توہین کا پہلو نکلتا ہو۔

Related Posts