وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھائے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب
محکمہ ماحولیات کراچی میں3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گا،مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کبھی نہیں سدھر سکتی، یہ لوگ جو زبان استعمال کرتے ہی وہ ہم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف مسائل پیدا کئے ہیں۔پیرکوسندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وائے ایم سی اے گراؤنڈ میں بوہرا کمیونٹی کے افراد کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی عوام کو مہنگائی نے تباہ کردیا ہے وزیراعظم کی بھی کچھ ذمہ داری بنتی ہے، ان کو اپنی پالیسی کو دیکھنا ہوگا، وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف مسائل پیدا کئے ہیں۔

صحافی کے سوال پر مرتضی وہاب نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ابھی تک نہیں سدھرے، یہ جو کتوں کے کاٹنے والی زبان استعمال کرتے ہیں یہ ہم نہیں کرسکتے۔ یہ ایسی زبان بازی کرکے کتوں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا شجر کاری مہم کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کی سندھ حکومت صوبے بھر میں شجر کاری مہم چلا رہی ہے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو، ہمیں اپنے بچوں کی طرح پودوں کا بھی خیال رکھناہوگا۔

Related Posts