اسحاق ڈار نے معیشت میں بہتری لانے کے بجائے مزید بربادی کردی، تاجر تنظیمیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت میں بہتری لانے کے بجائے اسے مزید برباد کردیا۔

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا سراسر زیادتی ہے۔ چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، سیئنر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور نے کہا کہ پیٹرول بم مہنگائی بم ثابت ہو گا، موجودہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جو ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان لائٰیں گی، حکومت پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے، غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بااثر طبقے و افسران کو مفت بجلی، گیس اور پٹرول مہیا کرنا بند کیا جائے،بجلی اور گیس مہنگی کی گئی تو زندگی عذاب بن جائے گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت میں بہتری لانے کی بجائے مزید بربادی کردی۔

راولپنڈی چیمبر کے صدر ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروبار بند ہو جائیں گے، کاروباری لاگت بڑھنے سے مینوفیکچرنگ کا شعبہ شدید دباو کا شکار ہے۔

Related Posts