عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم
عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کو ہدایت کی ہے کہ معاشی استحکام اور پائیدار معاشی بہتری کے لیے روڈ میپ پیش کیا جائے اورعوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے نامور معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم کہا کہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظر عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے آؤٹ آف باکس حل تجویز کیا جائے تاکہ ان سے عوام کو ریلیف میسر آئے اورمعیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں وزارت بحری امور اور 4 بینکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب میں ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ کاروباری طبقے کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی گیروں کا طبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے، یہ طبقہ بہت مشکل سے زندگی گزارتا ہے۔ ہمارا نظریہ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ہم ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک پروگرام بنا رہے ہیں جس کے تحت ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا اورعوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، جس میں فلور ملز نمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے قرضوں کے حصول میں عام آدمی کو لاحق پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بینکوں سے قرضے لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں، بینک غریب لوگوں کوقرضے دینے میں آسانیاں پیداکریں۔ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیداکرناہمارامنشورہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں سمندرمیں جانے والی گندگی کو روکنے کے لیے کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے، کیوں کہ بغیرٹریٹمنٹ کا پانی سمندرمیں جانے سے مچھلی کھانے کے قابل نہیں رہتی۔

Related Posts