انسٹاگرام نے بچوں کے تحفظ کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا
انسٹاگرام نے صارفین کی سہولت کیلئے اہم فیچر متعارف کروادیا

سان فرانسسکو: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے بانی بہت جلد انسٹاگرام پر ایک ایسا فیچر متعارف کروانے والے ہیں جس کے ذریعے سے والدین باآسانی بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام کے نئے پیرنٹل ٹولز کا مقصد بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ کمپنی کو ایسی دستاویزات موصول ہوئی تھیں جس میں یہ معلوم ہوا تھا کہ انسٹاگرام کی وجہ سے چند صارفین کو سیکیورٹی کے خدشات تھے۔

لیک ہونے والی دستاویزات کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامے کی وجہ سے انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے دسمبر میں کانگریس کے سامنے گواہی دی تھی کہ وہ آن لائن پلیٹ فارم پر بچوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔

میٹا کے مطابق پیرنٹگ ٹولز آنے والے دنوں میں ایپ پرباآسانی دستیاب ہونگے جس کی مدد سے والدین یہ دیکھ سکیں گے کہ اُن کے بچے کن اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں اور ایپ پر کتنا وقت گزارتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے؟ جانئے

مزید برآں میٹا ایک ڈیش بورڈ بھی متعارف کروائے گا جس میں Quest ہیڈسیٹ کے لیے نگرانی کے ٹولز بھی شامل ہوں گے جو کہ خود بخود نوجوانوں کو عمر کے لحاظ سے نامناسب ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے روک دے گا۔

میٹا کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے والدین کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔

Related Posts