انسٹا گرام کا چند ہفتوں میں کثیررکنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ شروع کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹا گرام کا چند ہفتوں میں کثیررکنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ شروع کرنے کا اعلان
انسٹا گرام کا چند ہفتوں میں کثیررکنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ شروع کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام نے آئندہ چند ہفتوں میں 1 سے زائد افراد کیلئے براہِ راست ویڈیو اسٹریمنگ کی سروس پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام کے سی ای او ایڈم میسوری نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم سے ویڈیو اسٹریمنگ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد 1 میزبان اور 3 مہمانوں پر مشتمل کثیر رکنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کی سروس پیش کریں گے۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم میسوری نے کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم کیلئے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ ایک نئی سہولت ہوگی تاہم یہ سہولت اتنی بھی نئی نہیں۔ قبل ازیں دسمبر 2020ء سے بھارت میں ویڈیو اسٹریمنگ کی ٹیسٹنگ شروع کی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق بھارت میں انسٹا گرام صارفین براہِ راست ویڈیو اسٹریمنگ کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر بھارت نے پابندی عائد کررکھی ہے جس کا فائدہ انسٹا گرام کو پہنچے گا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ٹک ٹاک اور یو ٹیوب کی طرز پر انسٹا گرام میں براہِ راست ویڈیو اسٹریمنگ کی خواہش مند ہے۔ گزشتہ برس کے دوران بھارت میں انسٹا گرام کے استعمال میں 58فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نئی سہولت متعارف کرائے جانے کے بعد انسٹا گرام کے صارفین میں مزید اضافے کا امکان ہے جس سے بھارت میں انسٹا گرام مقبول ترین ایپ بن سکے گی۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ انسٹا گرام پر صرف 2 افراد براہِ راست گفتگو کی سہولت رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، کمنٹس سیکشن تبدیل

Related Posts